بھارتی پروپیگنڈے کا پرچار کرنے پر پی ٹی اے نے 16 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

بھارتی پروپیگنڈے کا پرچار کرنے پر پی ٹی اے نے 16 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

اتھارٹی کے مطابق، یہ اقدام قومی سلامتی اور ڈیجیٹل ماحول کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے
بھارتی پروپیگنڈے کا پرچار کرنے پر پی ٹی اے نے 16 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

ویب ڈیسک

|

7 May 2025

پی ٹی اے نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 16 بھارتی یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک کردیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان کے خلاف جعلی خبریں اور نقصان دہ پروپیگنڈا پھیلانے والے 16 بھارتی یوٹیوب چینلز، 31 ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق، یہ اقدام قومی سلامتی اور ڈیجیٹل ماحول کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ بند کیے گئے چینلز اور ویب سائٹس پر پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات، گمراہ کن بیانیے اور نفرت انگیز مواد شامل تھا، جس کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانا تھا۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ یہ اتھارٹی کا فرض ہے کہ وہ صارفین کو محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل ماحول فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے آن لائن مواد پر مسلسل نظر رکھے گی اور قومی مفادات کے خلاف کوئی بھی مواد سامنے آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

یہ اقدام اس وقت لیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ پی ٹی اے نے واضح کیا کہ وہ ایسے کسی بھی مواد کو برداشت نہیں کرے گی جو پاکستان کی سالمیت یا عوامی امن کو خطرہ بنے۔

پی ٹی اے کے مطابق، وہ سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ آن لائن دہشت گردی، جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کے خلاف مزید سخت اقدامات پر بھی کام جاری ہے۔

اس فیصلے کو عوامی حلقوں میں سراہا گیا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پروپیگنڈے کے خلاف یہ ایک ضروری اقدام تھا۔

پی ٹی اے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک یا نقصان دہ مواد کی اطلاع فوری طور پر دیں تاکہ پاکستان کے ڈیجیٹل سپیس کو محفوظ بنایا جا سکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!