بلیو اسکائی اور بچوں کو ہراساں کرنے کا نشان ایک جیسا نکلا
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2024
ایکس کے متبادل کے طور پر ابھرنے والی سوشل میڈیا ایپ ایک نئے تنازع میں گھر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی الیکشن کے بعد ایک بار پھر صارفین کی توجہ ایکس کے متبادل کے طور پر حاصل کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ بلیو اسکائی کا نشان بچوں کو ہراساں کرنے والے لوگوں کی طرح ہے۔
آن لائن میڈیا ایکٹویسٹ گروپ کی جانب سے اس دعوے کے بعد نئی بحث چڑھ گئی جبکہ انہوں نے ثبوت کے طور پر کچھ دستاویزات بھی شیئر کیے جس میں بچوں کو ہراساں کرنے کا نشان بالکل بلیو اسکائی کے لوگوں کی طرح کا ہے۔
اس ٹویٹ پر ہزاروں لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین کا مانناہے کہ بلیو اسکائی کے خلاف یہ پروپگینڈا دانستہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ صرف نومبر میں ہی بلیو اسکائی کے صارفین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ستمبر میں صرف اس کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 90 لاکھ کے قریب تھی۔
Comments
0 comment