بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ڈیوٹی میں بڑی کمی

بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ڈیوٹی میں بڑی کمی

اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پانچ سال تک پرانے موبائل کی ڈیپریسی ایشن کی حد بھی 30 فیصد سے 60 فیصد کردی گئی ہے
بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ڈیوٹی میں بڑی کمی

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2023

 اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے اورپرانے موبائل فونز کی درآمد کیلئے درآمدی موبائل فونزکسٹمز ویلیو ایشن میں رد وبدل کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ درآمدی موبائل فونز کی نئی ویلیو ایشن پرکسٹمز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پانچ سال تک پرانے موبائل کی ڈیپریسی ایشن کی حد بھی 30 فیصد سے 60 فیصد کردی گئی ہے۔

اپنے ساتھ موبائل فون لانے والے اوور سیز پاکستانیوں کو پانچ سال تک پرانے فون پر ڈیپریسی ایشن تیس فیصد سے بڑھا کر ساٹھ فیصد کردی گئی ہے جس سے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنے ساتھ موبائل فون لانے پر کم ڈیوٹی دینا پڑے گی۔

ایف بی آر کے مطابق نئے موبائل فونز کی کمرشل درآمد پر ویلیو ایشن بڑھا دی گئی ہے، کم استعمال شدہ موبائل فون کی کمرشل امپورٹ کیلئے بھی ویلیو ایشن بڑھا دی گئی ہے۔

جس سے کمرشل بنیادوں پر درآمد کئے جانیوالے نئے اور کم استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹی زیادہ دینا پڑے گی۔

ایف بی آر کی جانب سے موبائل فون کیلئے جاری کردہ نئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834 میں بتایا گیا ہے کہ  بتایا کہ فرسودگی کی شرح میں اضافے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی اس فیصلے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے اوور سیز پاکستانیوں  کی طرف سے لائے گئے پانچ سال تک کے فون پر فرسودگی 60 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔

ذاتی استعمال کے لیے پرانے فون لانے والوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے موبائل فونز کی درآمد پر پروگریسو ٹیکسیشن پالیسی اپنائی گئی ہے تاہم تجارتی درآمد کنندگان کو نئے فیصلے سے کوئی ریلیف نہیں ملے گاموبائل فونز کے نئے ماڈل کم پرانے فونز کے مقابلے زیادہ قیمتوں پر درآمد کیے جائیں گے۔

پالیسی کے تحت برانڈڈ موبائل فونز کے موجودہ اور نئے ماڈلز میں انڈر انوائسنگ کے مارجن کو کم کیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!