چین نے مقناطیسی میدان میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چین نے مقناطیسی میدان میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ماہرین کا کہنا تھا کہ مستحکم اعلی مقناطیسی میدان ایک انتہائی تجرباتی کیفیت ہے جو سائنسی تحقیق میں ایک طاقتور آلہ کی حیثیت کام کررہا ہے۔
چین نے مقناطیسی میدان میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Webdesk

|

23 Sep 2024

بیجنگ : چینی سائنس دانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ مزاحمتی مقناطیس کا استعمال کرتے ہوئے 42.02 کی مقناطینی فیلڈ کا ٹیسلا کا ریکاڈ توڑ ڈالا جو زمین کے مقنا طیسی میدان سے 8 لاکھ گنا بڑا ہے اس سے 2017 میں امریکہ کا قائم کردہ عالمی ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت ہیفی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل سائنس کی ہائی میگنیٹک فیلڈ لیبارٹری میں حاصل کردہ اس بڑی کامیابی سے توقع کی جا رہی ہے کہ سائنسی دریافتیں اور اطلاق کو وسیع پیمانے پر تکنیکی شعبوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مستحکم اعلی مقناطیسی میدان ایک انتہائی تجرباتی کیفیت ہے جو سائنسی تحقیق میں ایک طاقتور آلہ کی حیثیت کام کررہا ہے۔

 اعلی مقناطیسی میدان کی تجرباتی کیفیت میں مادے کی خصوصیات میں ردعمل کیا جا سکتا ہے جو سائنس دانوں کو نئے مظاہر دریافت کرنے اور مادے کے نئے قوانین دریافت کرنے میں سازگار ہوگا۔

اعلیٰ مقناطیسی میدان نئی اطلاقی ٹیکنالوجیز کو بھی جنم دی سکتی ہے جس میں برقی مقناطیسی دھات کاری اور کیمیائی رد عمل کی ترکیب اور خاص کر طبی سائنس میں جوہری مقناطیسی بازگشت ٹیکنالوجی کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!