ڈیٹا ہیکنگ : گوگل ایپ پر موجود ایپس صارفین کیلیے انتہائی خطرناک ہے!
Webdesk
|
28 Dec 2023
سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے میک کیفے نے گوگل پلے اسٹور پر موجود 14 ایسی خطرناک ایپس کی نشاندہی کی ہے جن کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ ہے۔
کمپنی کے ماہرین نے صارفین کو بتایا کہ ان ایپس کو تین لاکھ سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کررہے ہیں جو کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔
اینڈرائیڈ ایپ پر موجود میلویئر گوگل کے لیے بدستور ایک بڑا درد سر بنا ہوا ہے اور تازہ ترین اپ ڈیٹ ان ہزاروں لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے جنہوں نے پلے اسٹور سے تقریباً 14 نقصاندہ اینڈرائیڈ ایپس انسٹال کی ہیں۔
سائبر سیکیورٹی اور اینٹی وائرس کے معروف ادارے مکیفے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل اینڈرائیڈ پر موجود میلویئر کو پہلے ہی تین لاکھ سے زائد صارفین انسٹال کرچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Xamalicious نامی مسئلہ 2020 کے وسط سے جاری ہے اور انہیں اب بھی میلویئر سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جب تک کہ وہ اپنے آلات کو اسکین نہ کر لیں اور میلویئر سے نجات کے لیے سافٹ ویئر کو صاف نہ کر لیں۔
اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے پلے سٹور سے ایپس کو ہٹا دیا ہے لیکن اب بھی ہزاروں ایسی ہیں جنہوں نے ایپ انسٹال کی ہے اور انہیں اس بارے میں محتاط رہنا ہوگا کہ وہ اپنے فون کیسے استعمال کرتے ہیں۔
ان میں سے کچھ مشہور ایپس درج ذیل ہیں
– Essential Horoscope for Android – 100,000 installs
– 3D Skin Editor for PE Minecraft – 100,000 installs
– Logo Maker Pro – 100,000 installs
– Auto Click Repeater – 10,000 installs
– Count Easy Calorie Calculator – 10,000 installs
– Dots: One Line Connector – 10,000 installs
– Sound Volume Extender – 5,000 installs
ٹیم کا کہنا ہے کہ 10 سے زیادہ ایپس ایسی ہیں جو Xamalicious کے خطرے کو لے کر تھرڈ پارٹی ایپ اسٹورز پر APK فائلوں کے ذریعے دستیاب ہیں جو گوگل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں
Comments
0 comment