گوگل پر 25 سال میں صارفین نے کیا تلاش کیا؟ جانیے

گوگل پر 25 سال میں صارفین نے کیا تلاش کیا؟ جانیے

گوگل نے صارفین کی جانب سے 2023 میں شیئر کیے گئے مواد کی فہرست بھی جاری کردی
گوگل پر 25 سال میں صارفین نے کیا تلاش کیا؟ جانیے

Webdesk

|

13 Dec 2023

گوگل نے سال 2023 کے دوران صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ تلاش کرنے والے مواد کی فہرست جاری کردی جبکہ کمپنی نے گزشتہ 25 سالوں میں بھی صارفین کی پسندیدگی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو اب تک کے سب سے زیادہ سرچ کیے گئے مواد پر مبنی ہے۔ اس ویڈیو میں گوگل نے ایسے اہم واقعات کی تصویر کشی کی ہے جس نے گوگل کو آغاز سے متاثر کیا۔

گوگل کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’’اگر پچھلے 25 سالوں نے ہمیں کچھ سکھایا ہے، تو اگلے 25 سب کچھ بدل دیں گے۔ یہ ہیں اب تک کے سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی چیزیں‘۔

ٹائم کیپسول ویڈیو مختلف تھیمز میں اہم عالمی واقعات کو مرتب کرتی ہے۔ ابتدائی زمروں میں نیل آرمسٹرانگ کی تاریخی مون واک، 1980 کی دہائی، اور فٹ بال بالترتیب سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے قدم، دہائی اور کھیل شامل ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو، لیبرون جیمز، اور ویرات کوہلی سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ایتھلیٹ، ایم وی پی، اور کرکٹر ہیں۔

پکاچو اور ہیری پوٹر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کردار اور کاسٹ کے طور پر سرفہرست ہیں، جب کہ ہومر سمپسن دی سمپسنز کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کردار ہیں۔ بالی ووڈ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم ہے۔

بی ٹی ایس اور بلیک پنک بوائے بینڈ اور گرل بینڈ کی تلاش میں سرفہرست ہیں۔

 گوگل کا سال ان سرچ میں 2023 کے سرفہرست عالمی سوالات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، جس میں اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ نیوز ٹرینڈز سرفہرست ہے۔

دیگر قابل ذکر مواد میں ترکی اور شام میں ٹائٹینک کے زیر آب آبدوز دھماکا اور زلزلے شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!