جون 2024 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار
یورپ کے موسمیاتی ماہرین نے رپورٹ جاری کردی
ویب ڈیسک
|
10 Jul 2024
یورپ کے موسمیاتی ماہرین کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جون 2024 گرمی اور درجہ حرارت کے اعتبار سے انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ تھا۔
یورپ کے موسمیاتی ماہرین نے ہزاروں سال کی انسانی تاریخ اور درجہ حرارت کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ دعویٰ کیا کہ جون 2024 انسانی تاریخ کے تمام جون کے مہینوں سے گرم تھا اور اس نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال 2023 کا جون ریکارڈ پر گرم ترین تھا جس کے بعد جولائی تھا جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ گرم مہینہ تھا۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہر آنے والا مہینہ گزشتہ تمام سالوں کے مقابلے میں ریکارڈ توڑ رہا ہے اور سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment