کونسی خلاف ورزیوں پر ''فیس بک پیج '' بند ہوسکتا ہے؟

کونسی خلاف ورزیوں پر ''فیس بک پیج '' بند ہوسکتا ہے؟

یہ گائیڈلائنز بتاتی ہیں کہ آپ کونسی پوسٹ شیئر کرسکتے ہیں اور کس پوسٹ کو جاری کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔
کونسی خلاف ورزیوں پر ''فیس بک پیج '' بند ہوسکتا ہے؟

Webdesk

|

9 Aug 2024

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے فیس بک پر صارفین کی جانب سے کچھ ایسی پوسٹ شیئر کردی جاتی ہیں جو پیج بند ہونے یا محدود ہونے کا سبب بن سکتی ہیں لیکن آپ ان ہدایات پر عمل کرکے اپنا پیج محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

صارفین کے لیے فیس بک کے کمیونٹی اسٹینڈرزڈز کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں لوگ آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں لیکن اس سے دوسروں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

یہ گائیڈلائنز بتاتی ہیں کہ آپ کونسی پوسٹ شیئر کرسکتے ہیں اور کس پوسٹ کو جاری کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

1۔ نفرت انگیز تقریر، تشدد، خودکشی اور پورنو گرافی سے متعلق مواد شیئر نہیں کرسکتے۔
2۔ جھوٹی خبریں اور دھوکا دہی کی اجازت نہیں ہے۔
3۔ دوسروں کی رازداری کی خلاف ورزی پر بھی آپ کا پیج محدود یا پھر بند ہوسکتا ہے۔
4۔ حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی پوسٹس بھی شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

فیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز میں خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کی پوسٹ سے متعلق اصول شامل ہیں۔

مواد کی نگرانی: فیس بک کی جانب سے ایسا مواد جو خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کا پرچار کرتا ہو اسے ہٹا دیا جاتا ہے، اس میں گرافک تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں جو نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

مدد کی فراہمی: اگر کوئی شخص خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کے بارے میں پوسٹ شیئر کرتا ہے تو فیس بک اس شخص کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے جن میں ہیلپ لائنز اور سپورٹ گروپس کی معلومات شامل ہوتی ہیں۔

فیس بک کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ اس طرح کا مواد دیکھنے سے بچ سکیں اور اسے دیکھ کر خود کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں۔فیس بک کے یہ اصول اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!