ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

خرابی 18 میں دور کی جائے گی، پی ٹی سی ایل
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

ویب ڈیسک

|

14 Oct 2025

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا عارضی تعطل پیدا ہوسکتا ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب ایک رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے تحت کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مرمتی عمل تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس دوران انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سروس کو معمول پر لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!