ملک بھر میں ایک بار پھر سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سروسز متاثر
ویب ڈیسک
|
20 Jan 2024
ملک بھر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بند ہوگئی ہے۔
انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کیوجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، ایکس اور یوٹیوب تک رسائی میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ کی جزوی بندش یا رفتار کم ہونے کا سلسلہ ملک بھر میں شام ساڑھے چھ بجے کے بعد سے شروع ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج شام کو انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے دوسرے ورچوئل جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل گزشتہ ماہ ہونے والے پہلے جلسے اور پھر شوکت خانم کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے آن لائن فنڈ ریزنگ کے دوران بھی انٹرنیٹ بند ہوگیا تھا۔
انٹرنیٹ کی بندش پر نگراں حکومت نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گی تاہم ابتدائی طور پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سروس متاثر ہونے کی بڑی وجہ تکنیکی خرابی ہے۔
انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 85 فیصد صارفین نے انٹرنیٹ تک رسائی، گیارہ فیصد نے ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات درج کروائی ہیں۔
Comments
0 comment