ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش برسائی گئی
ویب ڈیسک
|
16 Dec 2023
ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی پر قابو پانے کیلیے مصنوعی بارش برسائی گئی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مصنوعی بارش کی حکمت عملی قطر کے ساتھ ملکر بنائی گئی، جس کے تحت لاہور کے 10 علاقوں میں ہلکی بارش برسائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کلاوڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ دیر پہلے کیا گیا، شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے، لاہور کے اکثر مقامات پر بارش ہوگئی ہے، مصنوعی بارش کے دوران 48 فلیئرز فائر کیے گئے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش میں یو اے ای نے سپورٹ کیا، مصنوعی بارش کیلئے ہم نے کوئی خصوصی خرچہ نہیں کیا، اس میں صرف پانی کا خرچ ہوا۔
Comments
0 comment