5 hours ago
موبائل بینکنگ سروسز کے حوالے سے نیا قانون نافذ
ویب ڈیسک
|
28 Oct 2025
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر موبائل بینکنگ سروسز کے لیے ایک نیا اصول نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت اب صارف کے بھیجے گئے پیسے فوری طور پر قابلِ استعمال نہیں ہوں گے۔
نئے ضابطے کے مطابق، اگر آپ کسی کو رقم بھیجتے ہیں تو وصول کنندہ وہ رقم دو گھنٹے تک نہ نکال سکے گا اور نہ خرچ کر سکے گا۔
اس دو گھنٹے کے وقفے کو "کولنگ ٹائم" کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو غلط ٹرانزیکشن یا آن لائن فراڈ سے بچانا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، اگر کسی صارف سے غلطی سے رقم غلط نمبر یا اکاؤنٹ میں چلی جائے، تو اب اس کے پاس دو گھنٹے کا وقت ہوگا کہ وہ متعلقہ موبائل بینکنگ سروس کو شکایت درج کر کے رقم کو عارضی طور پر روک سکے۔
نیا نظام ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو محفوظ بنانے اور صارفین کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment