مونا لیزا کو اے آئی ٹیکنالوجی نے گلوکارہ بنا دیا

مونا لیزا کو اے آئی ٹیکنالوجی نے گلوکارہ بنا دیا

اے آئی کی انہی نئی صلاحیتوں کے مظہر کے طور پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔
مونا لیزا کو اے آئی ٹیکنالوجی نے گلوکارہ بنا دیا

Webdesk

|

22 Apr 2024

 واشنگٹن: ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں مشہور پینٹنگ مونا لیزا میں تصویر کو کسی حقیقی انسان کی طرح گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے جو انسانی چہروں کی تصویر کو حقیقت پسندانہ ویڈیوز میں تبدیل کرسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس ماڈل سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں آواز کے ساتھ تصویر میں بنے چہرے کے تاثرات، سر اور ہونٹوں کی حرکت بھی مطابقت رکھے گی۔

اے آئی کی انہی نئی صلاحیتوں کے مظہر کے طور پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں مونا لیزا کو دکھایا گیا جو لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور پینٹنگ ہے۔ تصویر میں مونا لیزا کا چہرا مع ہونٹ ایک انگریزی گانے کے ساتھ ساتھ حرکت کررہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!