پاکستان کی بڑی کامیابی، سالانہ 200 انڈے دینے والی تیار کرلی

ویب ڈیسک
|
23 Apr 2025
پاکستان کے پولٹر ماہرین کی کاوشوں کی بدولت ایسی مرغی سامنے آئی ہے جو سالانہ غیر معمولی تعداد میں انڈے صلاحیت رکھتی ہے۔
اس مرغی کی نسل کو یونی گولڈ کا نام دیا گیا ہے جو دیہاتوں کیلیے موزوں ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے پولٹری شعبے میں اس کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرغی سال میں 200 انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جو عام مرغی کے مقابلے میں 30 فیصد اضافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مرغی موسمی حالات کا بھی مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی خوراک دیگر کے مقابلے میں تیس فیصد کم ہے۔
ماہرین نے اس نسل کو چھوٹے کسانوں کیلیے بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گاؤں دیہات کی معیشت کیلیے شاندار تحفہ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ نسل دیہی علاقوں میں پولٹری فارمنگ کو فروغ دے گی جبکہ انڈوں اور گوشت کی مقامی پیداوار میں اضافہ کرے گی۔ دیہی خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
چھوٹے کسانوں کی آمدنی میں 3 سے 4 گنا اضافہ کر سکتی ہے۔
پاکستانی سائنسدانوں کی 6 دہائیوں کی تحقیق کا نتیجہ ہے۔ ملک میں پولٹری ریسرچ کا سب سے بڑا سنگ میل ہے۔
Comments
0 comment