پاکستان کے اسامہ سلیم ناسا کے ہال آف فیم میں شامل

پاکستان کے اسامہ سلیم ناسا کے ہال آف فیم میں شامل

اسامہ سلیم کے نتائج کو ناسا کے سیکورٹی فریم ورک کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر سراہا گیا
پاکستان کے اسامہ سلیم ناسا کے ہال آف فیم میں شامل

Webdesk

|

7 Oct 2024

کراچی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ پاکستانی سائبر سیکیورٹی ماہر اسامہ سلیم نے اہم کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے سائبر سیکیورٹی میں نمایاں خدمات کے باعث ناسا کے ہال آف فیم میں جگہ بنالی۔

رپورٹس کے مطابق اسامہ سلیم نے دو اہم کمزوریوں کو دریافت کیا، جس میں NASA کے حساس ڈیٹا کو بے نقاب کرنے کی صلاحیت تھی، جس سے تنظیم کے نظاموں اور آپریشنز کو اہم خطرات لاحق تھے۔

اسامہ سلیم کے نتائج کو ناسا کے سیکورٹی فریم ورک کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر سراہا گیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں صرف تین سال کا تجربہ رکھنے کے باوجود، انہوں نے بے مثال کام کیا۔

اسامہ سلیم Azure Security، Microsoft Sentinel، Defender XDR، اور دیگر سیکیورٹی انفارمیشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ (SIEM) سسٹمز میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ (NUST)سے سائبر سیکیورٹی میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!