پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست روی کا شکار، صارفین کو مشکلات

پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست روی کا شکار، صارفین کو مشکلات

دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سلو ہے
پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست روی کا شکار، صارفین کو مشکلات

Webdesk

|

6 Aug 2024

کراچی: زیر سمندر کیبل کٹنے سے گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس میں خرابی پیدا ہوئی، جو دو روز میں دور کر دی گئی ۔

 دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سلو ہے۔ گزشتہ ہفتے عالمی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی پیدا ہوئی تو ہر طرف کھلبلی مچ گئی۔

 2 روز بعد پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہونے کی نوید سنائی ۔ پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ کم ہے۔

ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ سلو ہونے کی  تکنیکی وجوہات ہیں۔ ٹیلی کام ماہر پرویز افتخار نے بتایاکہ جو انٹرنیٹ ہم ایکسیس کرتے ہیں وہ موبائل کے ذریعے کرتے ہیں۔

موبائل کو سپیکٹرم چاہیے ، پاکستان میں اسپیکٹرم پورے ریجن میں سب سے کم ہے اسی طرح اپٹک فائبر کی پینٹریشن ہماری بہت کم ہے، ان وجوہات کی بنا پہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ وہ نہیں بنتی جو کہ ہونی چاہیے۔

سائبر امور کے ماہرین نے کہاکہ کیبل کی کوالٹی ، ڈیجیٹل ٹریفک بڑھنا اور موسمیاتی تبدیلیاں انٹرنیٹ سروس کو متاثر کرتی ہیں ۔ لیکن کسی فائر وال سے انٹرنیٹ سلو ہونے کی باتیں بے سروپا ہیں ۔

سائبر ماہر عمار جعفری کے مطابق جو بھی فائروال وغیرہ لگی ہے ان کے اپنے سسٹم کو سیکیور کرنے کے لئے ہے، ہر ملک کو حق ہے اپنے ملک کو سیو کرنے کا کہ جو بھی ٹریفک جا رہی ہے اس کے اوپر وہ ایسی نہ ہو کہ جس سے کوئی کسی کے خلاف نفرت پھیلے یا مسئلے مسائل بڑھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!