پاکستان میں سپرمون کا نظارہ آج ہوگا
سپر مون کے دوران چاند اور زمین کا فاصلہ سمٹ کر 2 لاکھ 26 ہزار میل ہوجائے گا
ویب ڈیسک
|
17 Oct 2024
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جس کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد روشن اور 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔
ماہر ین فلکیات کے مطابق سپرمون کے دوران زمین اور چاند کا درمیانی فاصلہ کم ہوجاتا ہے جس کے باعث چاند زیادہ بڑا اور روشن نظرآتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سپر مون کے دوران چاند اور زمین کا فاصلہ سمٹ کر 2 لاکھ 26 ہزار میل ہوجائے گا جبکہ یہ فاصلہ دو لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے۔
رواں سال کا یہ تیسرا فل مون ہے، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔
Comments
0 comment