پاکستان میں صارفین کو سستا ترین انٹرنیٹ فراہم کیا جارہا ہے، عطا تارڑ

پاکستان میں صارفین کو سستا ترین انٹرنیٹ فراہم کیا جارہا ہے، عطا تارڑ

پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں بند ہوتی ہیں
پاکستان میں صارفین کو سستا ترین انٹرنیٹ فراہم کیا جارہا ہے، عطا تارڑ

ویب ڈیسک

|

7 Jan 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، بغیر کسی ثبوت کے وی پی اینز کے بارے میں پروپیگنڈا کیا گیا، تنقید ضرور کریں مگر پاکستان کا تشخص برباد نہ کریں۔

اسلام آباد میں کرکٹ لیگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی بہتری میں حکومت دن رات کوشاں ہے، پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔بغیر کسی ثبوت کے وی پی اینز کے بارے میں پروپیگنڈا کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تنقید ضرور کریں مگر پاکستان کا تشخص برباد نہ کریں، اب تو سیاسی مخالفین بھی پاکستان کے معاشی استحکام کے معترف ہیں، سیاستدان آپس میں مذاکرات اور بات چیت کرتے رہتے ہیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!