پاکستان میں وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بری خبر
Webdesk
|
8 Jun 2024
حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے پڑوسی ملک سے جدید ترین فائر وال حاصل کرلیا جس کو قومی انٹرنیٹ کمپنیز میں نصب کیا جائے گا اور پھر اُس کے بعد ملک بھر میں وی پی این غیر فعال ہوجائیں گے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ فائر وال حاصل کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سسٹم میں اسے انسٹال کیا جارہا ہے، اس کا مقصد سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور پروپیگنڈے پر مبنی مواد کی روک تھام بتایا گیا ہے۔
فائر وال کے بعد ملک بھر میں کوئی بھی صارف کسی بھی وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا جبکہ اطلاع ہے کہ اس کے ذریعے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ایپس کو بلاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2013 میں کینیڈا کی کمپنی نیٹ سویپر کے فائر والز انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ میں انسٹال کیے گئے تھے۔
مذکورہ کمپنی پاکستان کو باقی دنیا سے جوڑنے والی سب میرین کیبلز میں 65 فیصد سے زائد کی شیئر ہولڈر ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریسز سے سامنے آنے والی معلومات کا جائزہ لیا جا سکے گا اور اس کی نگرانی کی جا سکے گی۔
اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فائر وال کے بعد فیس بک اور دیگر سماجی پلیٹ فارمز کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment