پاکستانی صارفین کو براؤزنگ میں مشکلات کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟

پاکستانی صارفین کو براؤزنگ میں مشکلات کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟

پاکستانی صارفین کو اس مشکل صورتحال کا سامنا گزشتہ دنوں سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ہے
پاکستانی صارفین کو براؤزنگ میں مشکلات کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟

Webdesk

|

30 Apr 2024

پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارفین جو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، انہیں شام کے اوقات کے براؤزنگ میں مشکلات کی اہم وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو اس مشکل صورتحال کا سامنا گزشتہ دنوں سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ہے۔

سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل برائے جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ، کو انڈونیشیا کے قریب پانچ مقامات پر نقصان ہوا ہے اور ان میں کٹ پائے گئے، جس کو ٹھیک کرنے میں ایک ماہ درکار ہوگا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے وابستہ ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کر دیا گیا ہے،مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!