پاکستانیوں نے سال 2024 میں یوٹیوب پر کیا تلاش کیا؟ کون سے 10 وی لاگر زیادہ سرچ کیے گئے
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2024
دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کردی جس میں ننھے وی لاگر شیراز کا چینل سب سے زیادہ سرچ کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی یوٹیوب نے ڈیلی یوٹیوبرز، ویڈیوز اور گانوں کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فہرست جاری کی ہے۔
رواں سال پاکستان میں دیکھے جانے والے سب سے زیادہ پانچ مواد میں سے تین ڈرامے ہیں، جن میں عشق مرشد، جان نثار اور کبھی میں کبھی تم شامل ہیں۔
میوزک میں ایک پنجابی، ایک بالی ووڈ اور ایک پاکستانی گلوکار علی ظفر و عطا اللہ خان گانا مل کر گایا جانے والا گانا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق سال 2024 پاکستان میں یوٹیوب کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور پاکستانی کری ایٹرز نے پہلے سے کہیں زیادہ کنٹنٹ اپ لوڈ کیا اور دیکھنے کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔
حیران کن طور پر اگست 2024 میں یوٹیوب کی دنیا میں قدم رکھنے والے پرتگالی فٹبالر کو پاکستان میں بہت زیادہ سرچ کیا گیا اور وہ کری ایٹرز یعنی مواد بنانے والوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز
1. عشق مرشد قسط 20
2. جان نثار قسط
3. کبھی میں، کبھی تم قسط 1
4. ٹائیگر ناگیشوارا راؤ
5. اکھاڑا، قسط 1
6. عبداللہ پور کا دیو داس قسط 1
7. رام پوتھینینی- سکنڈا
8. بیسٹ آف سی آئی ڈی نئی قسط 2024
9. مہرالنسا V لب U
10. رجب بٹ سے لڑائی ہو گئی
ٹاپ میوزک ویڈیوز
1. 90 – 90 نبے نبے (پنجابی گیت)
2. آج کی رات (بالی ووڈ فلم)
3. بالو بتیاں (علی ظفر، عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی)
4. توبہ توبہ (بالی ووڈ)
5. تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا
6. وی ہانیاں – آفیشل ویڈیو
7. تو جہ ملیا 2024
8. لہنگا : دلیت ڈوسانی 2024
9. ڈھولا سانوں چرایا ہے
10. شبھ – کینگ شٹ
ٹاپ وی لاگرز
1. رجب کی فیملی
2. انایا ایشال فیملی
3. ارشد ریلز
4. یو آر کرسٹیانو
5. ڈکی بھائی
6. سسٹرولوجی
7. چھوٹا علی وی لاگ
8. ڈاکٹر امتیاز احمد
9. شیراز ولیج وی لاگ
10. فاطمہ فیصل
Comments
0 comment