اپنا آئی فون خود مرمت کرنے کا آسان طریقہ؟

اپنا آئی فون خود مرمت کرنے کا آسان طریقہ؟

ایپل نے اپنے صارفین کے لیے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے
اپنا آئی فون خود مرمت کرنے کا آسان طریقہ؟

Webdesk

|

25 Apr 2024

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نئی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس بار بھی ایپل کی جانب سے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے سبب آپ خود ہی گھر بیٹھے باآسانی اپنے خراب آئی فون کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے صارفین کے لیے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اب صارفین کے لیے آئی فونز کی خود مرمت کرنا آسان ہو گیا ہے۔

ایپل نے کچھ عرصہ قبل آئی فونز کے لیے خود مرمت کا پروگرام شروع کیا تھا تاہم اب تک صرف کمپنی کے پاس ہی اپنے آئی فونز کی مرمت کا حق تھا۔

ساتھ ہی ایپل کی نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی جیبوں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔

ایپل نے یہ پروگرام امریکہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی شروع کیا لیکن زیادہ تر لوگوں نے اس کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا عمل مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ محدود بھی ہے۔

کمپنی اس مسئلے پر تیزی سے کام کر رہی ہے کہ آئی فون کو گھر پر کیسے اور کن ذرائع سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

اس ڈیوائس کی مرمت کے لیے جو ٹول باکس کے ساتھ ساتھ اسپیئر پارٹس کی فراہمی میں ایپل کی مدد کی ضرورت ہوتی تھی، کمپنی کے مطابق وگ اپنے آئی فونز کی مرمت ان ٹولز سے کرسکیں گے جو ان کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایپل آئی فون 15 اور اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے خود مرمت کی ایک نئی پالیسی لا رہا ہے، جسے استعمال شدہ ڈسپلے، بیٹریوں اور کیمروں سے ٹھیک کرسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!