پنجاب میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا

پنجاب میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا

شہری اب 200 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس استعمال کرسکیں گے، سیف سٹی اتھارٹی
پنجاب میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں عوام کیلیے مفت وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ فری وائی فائی سروس کو 200 پوائنٹس تک بڑھا کر ایکٹیو کردیا گیا ہے اور شہری اب ان مقامات پر مفت وائی فائی سروس استعمال کرسکیں گے۔

جن علاقے میں وائی فائی سروس کا دائرہ کار بڑھایا گیا اُن میں مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چوہنگ، شاہ پور کانجران، سندر، مراکہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے سروس کا دائرہ کار بڑھانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کے لیے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مفت وائی فائی سروس کے ذریعے پولیس، اہل خانہ، ویمن سیفٹی ایپ، پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مخصوص اپلیکشن کو ڈاون لوڈ جبکہ آن لائن رائیڈ بھی منگوائی جاسکتی ہے۔

اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک، ایکس اور انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس یا پلیٹ فارمز کو استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ لاہور مین ہر فری وائی فائی ڈیوائس کا دائرہ 300 فٹ تک رکھا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!