اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور
اسکول بورڈز کو یکم جولائی 2026 تک کیمپسز میں اس سے متعلق پالیسی تیار کرنی ہو گی جسے ہر 5 سال بعد اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہو گی۔
Webdesk
|
24 Sep 2024
واشنگٹن : امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال کو محدود کرنے یا اس پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکول بورڈز کو یکم جولائی 2026 تک کیمپسز میں اس سے متعلق پالیسی تیار کرنی ہو گی جسے ہر 5 سال بعد اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہو گی۔
کیلیفورنیا کے گورنر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال بے چینی، ڈپریشن اور دیگر دماغی صحت کے مسائل کو بڑھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا قانون طلبا کو تعلیمی، سماجی ترقی اور ان کے سامنے کی دنیا پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا۔ریاست فلوریڈا نے سب سے پہلے 2023 میں کلاس میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔
اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے دماغی بیماریوں اور سیکھنے کے عمل میں کمی کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدام کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment