سندھ کے تمام محکموں کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ
ای گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہوگا، اچھی گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔
Webdesk
|
23 Sep 2024
کراچی : وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے۔
مراد علی شاہ کے زیرِ صدارت ای گورننس سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران سیکریٹری آئی ٹی نے کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ای سسٹم تیار کر کے وزیرِ اعلی سندھ کو منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
مختلف اضلاع کے ڈی سی دفاتر کو ای سسٹم میں شامل کر رہے ہیں۔ سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ سکھر کے ڈی سی آفس کا نظام ڈجیٹل کیا گیا ہے، جس کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ای گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہوگا، اچھی گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔
Comments
0 comment