11 hours ago
اسپیس ایکس کا سٹارشپ کامیابی سے خلا میں روانہ
خلائی جہاز نے خلا میں مختلف تکنیکی تجربات کا آغاز کر دیا۔

Webdesk
|
14 Oct 2025
ساوتھ پادرے آئی لینڈ: امریکی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ سٹارشپ کوایک اور آزمائشی پرواز پر کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کمپنی پر چاند اور مریخ مشن کی بروقت تکمیل کے حوالے سے دبا ئوبڑھ رہا ہے۔
سٹارشپ نے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر ٹیکساس میں اسپیس ایکس کے لانچ پیڈ سے پرواز بھری، جسے براہِ راست نشر کیا گیا۔
ابتدائی مراحل کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے راکٹ کا بوسٹر حصہ خلیج میکسیکو میں طے شدہ مقام پر اترا، جبکہ خلائی جہاز نے خلا میں مختلف تکنیکی تجربات کا آغاز کر دیا۔
Comments
0 comment