اسرائیل نے 90 فیصد واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کیے ہوئے ہیں، انکشاف

اسرائیل نے 90 فیصد واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کیے ہوئے ہیں، انکشاف

یہ انکشاف واٹس ایپ کے سابق عہدیدار نے کیا
اسرائیل نے 90 فیصد واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کیے ہوئے ہیں، انکشاف

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2025

میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سلوشنز نے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت اپنے متعدد صارفین کو نشانہ کر اکاؤنٹس ہیک کیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق واٹس ایپ کے عہدیدار نے بتایا کہ ہیکنگ کی اطلاعات کے بعد واٹس ایپ نے پیراگون کو ایک وارننگ لیٹر بھیجا۔ بیان میں کہا واٹس اپ کا کہنا ہے کہ کمپنی ’لوگوں کی نجی بات چیت کرنے کی صلاحیت کا تحفظ جاری رکھے گی‘۔ تاہم پیراگون نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

واٹس ایپ کے عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ اس کے پلیٹ فارم پر تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سیکیورٹی ماہر جان سکاٹ ریلٹن نے کہا کہ واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے والے پیراگون اسپائی ویئر کے انکشاف سے پتا چلتا ہے کہ اسپائی ویئر کا پھیلاؤ جاری ہے۔

اسپائی ویئر جیسے پیراگون حکومتی کلائنٹس کو سرویلینس سافٹ ویئر فروخت کرتے ہیں اور عام طور پر اپنی خدمات کو جرائم سے لڑنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!