سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز نے نیا فیچر متعارف کرادیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز نے نیا فیچر متعارف کرادیا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے آپ کو دیگر افراد سے رئیل ٹائم میں انگیج ہونے کا موقع ملے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز نے نیا فیچر متعارف کرادیا

Webdesk

|

16 Oct 2024

میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں ایکٹیویٹی اسٹیٹس کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کراکر صارفین کی بڑی مشکل حل کردی۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس فیچر کا اعلان ایک تھریڈز پوسٹ میں کیا، یہ فیچر آپ کو یہ دیکھنے میں مدد فراہم کرے گا کہ تھریڈز پر کون آن لائن ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے آپ کو دیگر افراد سے رئیل ٹائم میں انگیج ہونے کا موقع ملے گا۔

مگر آپ اسے سیٹنگز میں جاکر ٹرن آف کر سکتے ہیں یا آپ کا آن لائن اسٹیٹس صرف وہی افراد دیکھ سکیں گے جو اس فیچر کو ٹرن آن کریں گے۔

اب تھریڈز پر آپ کب آن لائن ہوتے ہیں یہ دیگر افراد کے لیے دیکھنا ممکن ہو جائے گا اور یہ فیچر بائی ڈیفالٹ آن ہوگا۔

اس فیچر کا بنیادی مقصد تھریڈز میں رئیل ٹائم سرگرمیوں کو بڑھانا ہے کیونکہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس حوالے سے ابھی ایکس سے پیچھے ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے تحت جب کوئی فرد تھریڈز پر آن لائن ہوگا تو اس کے یوزر نیم کے آگے نیلے رنگ کا ڈاٹ نظر آئے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!