ترکیے نے ملک بھر میں انسٹاگرام بند کردیا
انسٹاگرام بلاک کرنے کا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز، کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔
Webdesk
|
3 Aug 2024
انقرہ : ترکیے نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بلاک کردیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام بلاک کرنے کا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز، کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔
ترک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہنیہ کی شہادت پرتعزیتی پوسٹوں کو سنسرکیا گیا۔ترک کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پرلکھا انسٹا گرام ڈاٹ کام کو آج سے بند کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روزترک ایوان صدرکے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسماعیل ہنیہ کے قتل پرتعزیتی پوسٹوں کو سنسر کرنے کا الزام لگایا تھا۔
Comments
0 comment