ٹک ٹاک صارفین کیلیے انسٹاگرام کی طرز پر نیا فیچر پیش
یہ فیچر ہوم پیج پر اب ٹیب کی صورت میں بھی دستیاب ہے
ویب ڈیسک
|
26 Jun 2024
مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے صارفین کو انسٹاگرام طرز پر نیا فیچر پیش کردیا ہے۔
ٹک ٹاک نے خاموشی سے یہ فیچر متعارف کرانے کے ساتھ ہوم پیج کو ری ڈیزائن بھی کردیا ہے جس میں فالوونگ اور فار یو کے علاوہ لوکیشن پیجز بھی نظر آرہے ہیں۔
پلیٹ فارم پر ویسے تو فیڈز میں شہروں کے نام فیڈز میں دستیاب تھے مگر اب ان میں فوڈ اینڈ ڈرنک، ہوٹلز اور شاپنگ جیسی ذیلی فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الوقت یہ فیچر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے جہاں مخصوص شہروں کے صارفین کو یہ دستیاب ہوگا۔
ہوم پیج کو ری ڈئزائن کرنے سے صارفین ٹک ٹاک پر اپنے شہر میں اپنے پسند کا مواد تلاش کرسکیں گے اور انہیں ہر موضوع پر شیئر کی گئی ویڈیو نظر آجائے گی۔
Comments
0 comment