ٹکٹوں کی باسہولت بکنگ کیلئے یو پیسہ بک می ایپ میں شامل

ٹکٹوں کی باسہولت بکنگ کیلئے یو پیسہ بک می ایپ میں شامل

اس شراکت داری سے بک می صارفین کے لئے مختلف ٹکٹیں خریدنے کا عمل آسان ہوجائے گا
ٹکٹوں کی باسہولت بکنگ کیلئے یو پیسہ بک می ایپ میں شامل

Webdesk

|

1 Aug 2024

کراچی:پاکستان کے معروف ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم، یو پیسہ نے پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارم، بک می (BookMe) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 جس کا مقصد یو پیسہ پیمنٹ اے پی آئی کو بک می ایپ میں شامل کرنا ہے، تاکہ دونوں ادارے اپنے مشترکہ صارفین کو فلموں، بسوں، تقریبات اور دیگر ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے ایک ہموار اور محفوظ ادائیگی کا تجربہ فراہم کر سکیں ۔

معاہدے پر چیف مارکیٹنگ آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، سید عاطف رضا اور بک می کے سی ای او، فیضان اسلم نے اسلام آباد میں دستخط کیے۔

 اس شراکت داری سے بک می صارفین کے لئے مختلف ٹکٹیں خریدنے کا عمل آسان ہوجائے گا، اور وہ یو پیسہ کے قابل اعتماد اور موثر ادائیگی گیٹ وے کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے ٹکٹوں کی ادائیگیاں کر سکیں گے۔

معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف مارکیٹنگ آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، سید عاطف رضا نے کہا، ہم یوپیسہ کے ذریعے محفوظ ادائیگیوں کی سہولت کو صارفین کی بڑی تعداد تک پہنچانے کے لئے بک می کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔

 اس تعاون سے جدت طرازی، مالی شمولیت اور صارفین کے لئے جدید ترین ڈیجیٹل سلوشنز کی توسیع کے ہمارے عزم کو فروغ ملے گا۔ ہم مل کر ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو ہر ایک کے لئے آسان بنا کر ایک بے مثال صارف تجربہ فراہم کریں گے۔

یو پیسہ ہمیشہ سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو سہولت پہنچانے کیلئے اسٹریٹجک شراکت داریاں قائم کرنے کا خواہاں رہا ہے۔یو پیسہ آسان، محفوظ اور جدید ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کے ساتھ صارفین کو بااختیار بنانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

 موبائل ادائیگیوں، رقم ٹرانسفر کرنے اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگیوں سمیت خدمات کی ایک وسیع رینج کے ساتھ، یوپیسہ ملک میں ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کو فروغ میں اپنا رہنما کردار برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!