وہ بکریاں جو 200 سال تک زندہ رہتی ہیں!

وہ بکریاں جو 200 سال تک زندہ رہتی ہیں!

یہ بکریاں انسانی آنکھ سے اوجھل ایک جزیرے میں رہتی ہیں
وہ بکریاں جو 200 سال تک زندہ رہتی ہیں!

Webdesk

|

29 Apr 2025

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے ایک ویران جزیرے سانتا باربرا پر موجود بکریوں کا ریوڑ 200 سال سے زائد عرصے تک بغیر پانی کے زندہ رہا۔

اس ریوڑ کے بارے میں جب مطالعہ اور مشاہدہ کیا تو اس حیران کن انکشاف نے سب کی آنکھیں کھول دیں جبکہ ماہرین جنگلی حیات سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق بحر اوقیانوس میں واقع، برازیل کی ریاست باہیا کے ساحل سے 70 کلومیٹر دور  ہے اور یہ پانچ آتش فشاں جزائر میں سے ایک ہے جہاں میٹھے پانی کی موجودگی کا دور دور تک کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق یہ بکریاں کم از کم 250 سال سے جزیرے پر موجود ہیں اور ان کا زندہ رہنا پُراسرار ہے کیونکہ عام طور پر چوپائے میٹھے پانی کے بغیر زندگی نہیں گزار پاتے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ بکریاں 19ویں صدی میں نوآبادیات بنانے والوں کے ذریعے لائی گئی تھیں، جب آبادکاری ناکام ہوئی تو بکریاں جزیرے پر ہی رہ گئیں ۔

حیرت انگیز طور پر یہ بغیر پانی کے زندہ رہنے میں کامیاب رہیں ۔ 

سائنسی ماہرین کے مطابق ان میں زیادہ تر بکریاں جڑواں پیدا ہوتی تھیں، جو ان کی صحت مندی کی علامت ہے  اور انہوں نے زندہ رہنے کیلیے منفرد صلاحتیں پیدا کرلی تھیں۔

ممکنہ طور پر یہ نمکین پانی سے نمی حاصل کرتی تھیں یا پودوں سے پانی نکال لیتی تھیں  

گزشتہ ماہ آخری 27 بکریوں کو جزیرے سے منتقل کیا گیا  کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ریوڑ ماحولیاتی توازن کو متاثر کررہا تھا۔

ابرولہوس نیشنل میرین پارک کے سربراہ ایریسمار روچا کا کہنا ہے کہ "یہ بکریاں انتہائی سخت حالات میں زندہ رہنے کی حیرت انگیز مثال ہیں۔ ہم ابھی تک ان کے رازوں کو مکمل طور پر نہیں سمجھ سکے ہیں۔"  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!