3 hours ago
واٹس ایپ بھی اوروں کی طرز پر چل پڑا، نئے فیچر پر کام شروع
ویب ڈیسک
|
5 Nov 2025
واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد کالز یا چیٹس کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق، مستقبل میں صارفین واٹس ایپ پر ایک دوسرے کو یوزر نیم کے ذریعے تلاش کر سکیں گے اور چیٹ یا کال کرسکیں گے۔ یعنی اب کسی سے بات کرنے کے لیے نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں آزمائشی مرحلے میں ہے اور عام صارفین کے لیے ابھی دستیاب نہیں۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یوزر نیم سسٹم کا مقصد صارفین کو زیادہ پرائیویسی اور سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔
اس فیچر کے تحت، صارفین کالز ٹیب میں سرچ بار کے ذریعے کسی کا یوزر نیم لکھ کر اسے تلاش کرسکیں گے۔ اگر یوزر نیم درست ہوگا تو وہ شخص وائس یا ویڈیو کال کے لیے دستیاب ہوگا، تاہم یہ اس کی پرائیویسی سیٹنگز پر منحصر ہوگا۔
کال سے پہلے صارف دوسرے فرد کی پروفائل تصویر بھی دیکھ سکے گا، بشرطے کہ وہ نظر آنے کی اجازت دی گئی ہو۔
ابھی تک واٹس ایپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یوزر نیم کا فارمیٹ یا اس کے استعمال کے اصول کیا ہوں گے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ فیچر صارفین کے لیے محفوظ اور آسان رابطے کی نئی سہولت فراہم کرے گا۔
Comments
0 comment