14 hours ago
واٹس ایپ کا 2021 والی سہولت صارفین کو دوبارہ فراہم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
3 May 2025
پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے 2021 والا فیچر ایک بار پھر سے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین کی حامل موبائل ایپ کو اب احساس ہوا ہے کہ اُس کا 2021 مین متعارف کرایا گیا فیچر صارفین کی ضرور ہے۔
یہ فیچر ویب ورژن پر ویڈیو اور آڈیو کالنگ سے متعلق تھا۔ جس کو 2021 کے بعد بند کردیا گیا ہے۔
گیجٹ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے براہِ راست وائس اور ویڈیو کالز کی سہولت لانے والی ہے۔
یہ فیچر فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے اور جلد ہی عوامی سطح پر رول آؤٹ کیا جائے گا۔ اس کی حتمی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے۔
صارفین کروم، سفاری یا ایج جیسے ویب براؤزرز کے ذریعے انفرادی اور گروپ کالز کر سکیں گے۔ ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو اب ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ براؤزر کے ذریعے ہی کالز کی جا سکیں گی۔
یہ فیچر واٹس ایپ کے موجودہ ویب انٹرفیس میں ہی شامل کیا جائے گا، جس سے استعمال میں آسانی ہوگی۔
واٹس ایپ نے 2021 میں ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر متعارف کرایا تھا، لیکن یہ صرف مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپ تک محدود تھا۔ اب یہ سہولت براہِ راست ویب براؤزرز میں دستیاب ہوگی، جس سے صارفین کو زیادہ لچک ملے گی۔
فیچر کے فوائد
اس فیچر کے بعد صارفین موبائل کے بغیر ہی کالز کرسکیں گے۔
کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے صارفین کو الگ سے ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
گروپ کالز اور انفرادی کالز دونوں کے لیے یہ فیچر دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کی آزمائش شروع ہوگئی ہے اور جلد ہی اسے تمام صارفین کیلیے متعارف کرادیا جائے گا۔
Comments
0 comment