واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے متجاوز

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے متجاوز

پانچ سالوں میں ایک ارب صارفین کی تعداد بڑھ گئی ہے
واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے متجاوز

ویب ڈیسک

|

4 May 2025

واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر گئی۔

میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔  

انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ کو 2014 میں 19 ارب ڈالر میں خریدا گیا تھا۔  جس کے بعد 2020 تک اس کے صارفین کی تعداد دو ارب تک پہنچی۔

انہوں نے بتایا کہ اب پانچ سالوں میں مزید ایک ارب سے زائد لوگ ایپلیکیشن سے جڑ گئے ہیں جس کے بعد دنیا بھر میں استعمال کنندگان کی تعداد 3 ارب سے متجازو ہوچکی ہے۔

- کمپنی کے سی ایف او سوسن لی کے مطابق، میٹا اے آئی کے ساتھ صارفین کی مصروفیت بڑھ رہی ہے، خاص طور پر واٹس ایپ پر ون آن ون چیٹس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق واٹس ایپ میٹا کے 510 ملین ڈالر کے منافع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ کاروباری استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!