واٹس ایپ کے وائس میسج کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کا طریقہ

ویب ڈیسک
|
27 Feb 2025
واٹس ایپ نے وائس کو ٹیکسٹ میسج تحریر میں تبدیل کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب وائس میسجز کو آسانی سے تحریری شکل میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
یہ فیچر نومبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا، جو اب پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔
فیچر کی مدد سے صارفین وائس میسجز کو خودکار طور پر تحریر میں بدل سکیں گے، جو خاص طور پر مصروفیت کے اوقات میں بہت کارآمد ثابت ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ سہولت فی الحال 4 زبانوں میں فراہم کی گئی ہے، جن میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی، اور روسی زبان شامل ہے۔
کمپنی کے مطابق مستقبل میں مزید زبانیں بھی شامل کی جائیں گی اور امکان ہے کہ اردو بھی شامل ہوگی۔
فیچر استعمال کرنے کا طریقہ کار
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے درج ذیل سیٹنگز کو آن کرنا ہوگا
1. واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جائیں۔
2. ‘چیٹس‘ کے سیکشن میں ‘وائس نوٹس‘ کا آپشن تلاش کریں۔
3. اسے کھولنے کے بعد آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کو زیادہ تر کس زبان میں وائس میسجز موصول ہوتے ہیں۔
4. زبان منتخب کرنے کے بعد یہ فیچر خودکار طور پر فعال ہو جائے گا۔
اس کے بعد آپ کو موصول ہونے والے تمام وائس میسجز تحریری شکل میں نظر آئیں گے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو وائس میسجز سننے کی بجائے انہیں پڑھنا پسند کرتے ہیں یا جنہیں مصروف اوقات میں میسجز سننے کا موقع نہیں ملتا۔
Comments
0 comment