واٹس ایپ نے صارفین کیلیے شاندار فیچرز متعارف کروادیے، گروپ ایڈمنز کیلیے خصوصی سہولت

واٹس ایپ نے صارفین کیلیے شاندار فیچرز متعارف کروادیے، گروپ ایڈمنز کیلیے خصوصی سہولت

سال 2026 کے آغاز پر کمپنی نے صارفین کیلیے یہ سہولیات متعارف کروائی ہیں
واٹس ایپ نے صارفین کیلیے شاندار فیچرز متعارف کروادیے، گروپ ایڈمنز کیلیے خصوصی سہولت

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2026

واٹس ایپ نے 2026 کے آغاز میں متعدد صارفین کیلیے متعدد نئی اپ ڈیٹس جاری کردیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائی گئی اپ ڈیٹس کا مقصد صارفین کے روزمرہ استعمال کو مزید آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان اپ ڈیٹس میں خاص طور پر گروپ چیٹس، مسڈ کالز اور میڈیا کے انتظام سے متعلق سہولیات شامل کی گئی ہیں۔

نئے فیچرز میں گروپ ممبرز کے لیے کسٹم ٹیگز کی سہولت شامل ہے، جس کے ذریعے صارفین گروپ میں کسی رکن کے کردار یا ذمہ داری کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور یہ کام بغیر پروفائل نام تبدیل کیے ممکن ہوگا۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹ کو اسٹیکر میں تبدیل کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے یعنی کوئی بھی ٹیکسٹ پیغام کو صارف دستیاب اسٹیکر میں ڈھال سکے گا۔

واٹس ایپ نے گروپس کے لیے ایونٹ ریمائنڈر کا فیچر بھی شامل کیا ہے، جس کے تحت کالز یا دیگر سرگرمیوں کے لیے خودکار یاد دہانیاں سیٹ کی جا سکتی ہیں، تاکہ بار بار یاد دلانے کی ضرورت نہ رہے۔

مسڈ کال کی صورت میں اب صارف فوری طور پر وائس یا ویڈیو میسج بھیج سکتے ہیں، جس سے رابطہ برقرار رکھنا آسان ہوگا۔

وائس چیٹس میں ری ایکشن کا نیا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارف ایموجیز کے ذریعے ردعمل دے سکیں گے۔ 

اس کے علاوہ اے آئی پر مبنی تصویر بنانے اور اینی میشن ٹولز شامل کیے گئے ہیں، جو چیٹس اور اسٹیٹس میں براہِ راست استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایک نیا میڈیا ٹیب بھی دیا گیا ہے، جہاں تمام چیٹس میں شیئر کی گئی فائلز، لنکس اور تصاویر ایک جگہ دستیاب ہوں گی۔

واٹس ایپ کے یہ اپ ڈیٹس کسی بڑی تبدیلی کے بجائے روزمرہ میسجنگ کے تجربے کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں، تاکہ صارفین کو بغیر کسی مشکل کے نئی سہولیات کا فائدہ ملتا رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!