واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں 2نئی اپ ڈیٹس شامل کردی گئیں
اب آپ دوستوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس کو لائیک کرسکیں گے جبکہ اپنے اسٹیٹس پر کانٹیکٹس کو ٹیگ بھی کرسکیں گے۔
Webdesk
|
4 Oct 2024
واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب آپ دوستوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس کو لائیک کرسکیں گے جبکہ اپنے اسٹیٹس پر کانٹیکٹس کو ٹیگ بھی کرسکیں گے۔
اسٹیٹس مینشن نامی فیچر پر مارچ 2024 سے کام کیا جا رہا تھا اور اب کمپنی نے سے صارفین کے لیے پیش کردیا ہے۔
جب آپ اس فیچر کے تحت اسٹیٹ اپ ڈیٹ کے ذریعے تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں @ بٹن پر کلک کرکے کسی کانٹیکٹ کو مینشن یا ٹیگ کرسکیں گے۔
جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، اسے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں مینشن کیا ہے۔
جن افراد کو مینشن کیا جائے گا وہ اس اسٹیٹس کو اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ ری شیئر کرسکیں گے، جس کا آپشن ریپلائی باکس کے برابر میں نظر آئے گا۔
Comments
0 comment