2 hours ago
یوٹیوب صارفین کے لیے ایک دلچسپ تبدیلی
Webdesk
|
12 Apr 2026
انقرہ: اب آپ یوٹیوب کے نئے اواتار کلون ٹول کے ذریعے اپنا ڈیجیٹل ٹوئن تیار کرسکتے ہیں۔جو ایک دلچسپ تبدیلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ٹول آپ کی شخصیت کی نمایاں حصوصیات کو استعمال کرکے ایسا اواتار تیار کرتا ہے جو کہ آپ جیسا نظر آتا ہے۔
گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس ٹول سے آپ اپنی شخصیت کا ڈیجیٹل ورژن استعمال کرسکتے ہیں تاکہ آپ ویڈیوز کو ایسا بناسکیں جیسے آپ نظر آتے ہیں یا بات کرتے ہیں۔
گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صرف صارف ہی اواتار کو تیار اور اسے کنٹرول کرسکے گا اور کسی فرد کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اگر ایسی ویڈیوز میں ان اواتار کو استعمال کیا جائے گا جن کو ری مکس کرنا ممکن ہوگا تو دیگر صارفین اسے اواتار کے ساتھ ری مکس کرسکیں گے مگر وہ اواتار کو تبدیل یا کنٹرول نہیں کرسکیں گے۔
Comments
0 comment