3 نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد

3 نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد

تین پھندا لگی لاشیں ڈانو دھاندل شہر کے قریب کھیتوں میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔
3 نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد

Webdesk

|

9 Nov 2025

تھرپارکر میں تین نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں، تینوں لاشیں ایک ہی درخت سے لٹکی ہوئی تھیں۔

تھرپارکر کے ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق تین پھندا لگی لاشیں ڈانو دھاندل شہر کے قریب کھیتوں میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔

انہوں نے بتایاکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔حکام کے مطابق تینوں لڑکے قریبی رشتہ دار ہیں، رات کھیت سے کام کرکے گھر جارہے تھے، مرنے والے لڑکوں کے فون سے کال ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ رواں سال اب تک پھندا لگی لاشیں ملنے کے 112 واقعات ریکارڈ پر ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!