عمر کوٹ کے ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی
Webdesk
|
25 Sep 2024
میرپورخاص: پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سندھڑی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ان کو قریب سے دوگولیاں لگیں جس کی وجہ سے ہلاکت ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ان کوایک گولی سامنے دوسری گولی پیچھے سے لگی،ایک گولی دل کو پھاڑتی ہوئی جسم کے آرپار ہوگئی جبکہ دوسری گولی نے پھیپھڑوں کومتاثر کیا۔
ملزمان نے پولیس تحویل میں ڈاکٹر کو قتل کرکے لاش کو جلادیاتھا، مقدمے میں بیس افراد نامزد جبکہ پندرہ نامعلوم ملزم شامل ہیں۔دوسری جانب توہین مذہب کے الزام میں ڈاکٹرشاہ نواز کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، تحصیل تھانے میں 35 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹرشاہ نوازکنبھر کی اہلیہ کے بھائی ابراہیم کنبھر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں 20نامزد اور15نامعلوم ملزمان شامل ہیں ، کیس میں نامز د9ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مولوی احمد، امجد پنہور،محبوب ساندگرفتارملزمان میں شامل ہیں، نامزدملزمان ریاض پنہور، نور حسن، غلام مجتبی اور شیرعلی گرفتارملزمان میں شامل ہیں۔
Comments
0 comment