عظمیٰ کاردار کی خواہش پر پولیس کا چار خواتین کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد
عظمی نے چار خواتین پر الزام عائد کیا تھا
ویب ڈیسک
|
25 Mar 2024
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کے الزام پر پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے نجی کلب کی خواتین کو رکن اسمبلی کے سامنے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
خواتین ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے عظمیٰ کاردار کے سامنے انہیں برہنہ کرکے تلاشی لی، ڈنڈے مارے اور بازو مروڑے۔
دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن شہزاد رفیق نے خواتین کو برہنہ اورپولیس تشدد کا الزام مسترد کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران چوری ثابت نہیں ہوئی جبکہ کلب کی انتظامیہ نے بھی خواتین کی ضمانت لی ہے جس پر انہیں رہا کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment