1 hour ago
بہاولنگر میں 3 سالہ بچی کھلے نالے میں گر کر جاں بحق
ویب ڈیسک
|
9 Feb 2026
بہاولنگر کے علاقے اڈا سندھا روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ایک راہگیر نے بچے کو نالے کے پانی میں گرا ہوا دیکھا اور فوری طور پر اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اور مقامی افراد نے بچے کو نالے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بچہ سڑک کے قریب کھیل رہا تھا کہ پھسل کر کھلے نالے میں جا گرا۔ واقعے نے ایک بار پھر پنجاب میں کھلے نالوں اور بغیر حفاظتی انتظامات کے چھوڑے گئے گڑھوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
حالیہ عرصے میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے سے اموات کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں، جس پر شہریوں نے متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور خطرناک مقامات کو فوری طور پر ڈھانپنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اس بات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے کہ نالہ کھلا چھوڑنے کا ذمہ دار کون سا ادارہ یا فرد ہے۔
Comments
0 comment