بہاولپور میں چنگچی رکشے کی وجہ سے مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے ہلاکتیں

بہاولپور میں چنگچی رکشے کی وجہ سے مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے ہلاکتیں

دو مسافر بسیں، ایک ٹرک اور ٹرالے میں تصادم ہوا، جس کے بعد آتشزدگی سے پانچ مسافر جھلس کر ہلاک ہوئے
بہاولپور میں چنگچی رکشے کی وجہ سے مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے ہلاکتیں

Webdesk

|

14 Dec 2023

بہاولپور میں شریف آباد کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں پانچ مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور میں شریف آباد کے قریب لوڈر چنگچی کو بچاتے ہوئے دو بسوں ، ایک ٹرک اور ٹرالے میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے بعد کپاس سے بھرے ٹرک میں خوفناک آتشزدگی ہوئی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ مسافر موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ سے اموات ہوئیں، ٹرک سے ملنے والی لاشوں میں سے تین ناقابل شناخت ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!