بلوچستان، غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل، ایک ملزم گرفتار، باقی کی شناخت ہوگئی

بلوچستان، غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل، ایک ملزم گرفتار، باقی کی شناخت ہوگئی

پولیس نے ملزمان کی شناخت ہونے کا دعویٰ کیا ہے، گولی چلانے والا ملزم بااثر اور سرکاری افراد کے ساتھ رابطے میں ہے، ذرائع
بلوچستان، غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل، ایک ملزم گرفتار، باقی کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2025

بلوچستان کے دارالحکومت کے کسی علاقے میں جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کئے گئے جوڑے کی ‏سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صوبائی حکومت حرکت میں آ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے ڈغاری کے مقام پر عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل پیش آیا، 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو عوامی ہجوم کے درمیان گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

یہ ویڈیو بظاہر کسی موبائل فون کیمرے سے بنائی گئی تھی، جس میں موقع پر موجود افراد کی بےحسی اور قاتلوں کے طرز عمل نے سماجی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

قتل کیے گئے نوجوان کی شناخت احسان سمالانی جبکہ لڑکی کی شناخت شیتل کے ناموں سے ہوئی جنہوں نے ڈیڑھ سال قبل گھر سے بھاگ کر نکاح کے بعد پسند کی شادی کی تھی۔ جس کے بعد لڑکی سے گھر والوں نے رابطہ کر کے راضی ہونے کا ڈرامہ کیا اور اُسے شوہر کے ہمراہ گزشتہ روز اپنے گھر دعوت پر بلایا تھا۔

بلوچستان حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان شاہد رند کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمہ صوبائی حکومت کی مدعیت میں 302 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!