بلوچستان میں جام مدد علی جتک کے قافلے پر دھماکا

بلوچستان میں جام مدد علی جتک کے قافلے پر دھماکا

جام مدد علی جتک جشن فتح کیلیے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ جارہے تھے کہ اس دوران اُن کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا
بلوچستان میں جام مدد علی جتک کے قافلے پر دھماکا

Webdesk

|

14 May 2025

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی جام مدد علی جتک کی ریلی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جام مدد علی جتک جشن فتح کیلیے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ جارہے تھے کہ اس دوران اُن کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن اسمبلی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے البتہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے، واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے وقوعہ پر پہنچ کر جائے حادثہ کو سیل کردیا اور شواہد اکھٹے کیے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت واقعے میں ملوث حملہ آوروں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!