بالیاں چوری کرنے کیلئے نانی کو قتل کرنے والا نواسہ گرفتار
نواسے نے 10 روز قبل نانی کو بالیاں چوری کرنے کے دوران ڈنڈا مار کر قتل کیا تھا۔
Webdesk
|
30 Dec 2024
لاڑکانہ : پولیس کی جانب سے اہم کارروائی کرتے ہوئے 10روز قبل خاتون کے قتل میں ملوث نواسے کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق نواسے نے 10 روز قبل نانی کو بالیاں چوری کرنے کے دوران ڈنڈا مار کر قتل کیا تھا۔
لاڑکانہ کے ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ قتل کے بعد ملزم نے اپنی نانی کی لاش قریبی جنگل میں پھینک دی تھی۔ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق خاتون کی لاش پولیس نے جھاڑیوں سے برآمد کر لی تھی۔
Comments
0 comment