بن قاسم پارک کے تالاب سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد
Webdesk
|
18 Jun 2024
کراچی: کلفٹن بن قاسم پارک میں تالاب سے خاتون اورمرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے دوسرے روزبوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بن قاسم پارک کے عقب میں گندے پانی کے تالاب سے خاتون اورمرد کی لاشیں ملی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بن قاسم پارک کے عملے کی اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فوری طورپرکرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس نے لاشیں تالاب سے نکلواکرقانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال بعدازاں عدم شناخت پرچھیپا سرد خانے منتقل کردیں۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر نصیر تنولی کا کہنا ہے کہ کیڑے مکوڑوں کے کھانے کی وجہ سے جسم پر نشانات ہیں۔ہلاک خاتون اورمرد کی لاشیں ایک یا دو روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔
ایس ایچ او کے مطابق تالاب میں زہریلا پانی موجود تھا اورایم ایل او کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون اورمرد ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
ہلاک خاتون اورمرد کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہے جس کی مدد سے ان کی شناخت ممکن ہو سکے پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرکے ہلاک افراد کے لواحقین کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے۔
Comments
0 comment