بنوں میں امن کمیٹی پر حملہ، رہنماؤں کی شہادت

بنوں میں امن کمیٹی پر حملہ، رہنماؤں کی شہادت

پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
بنوں میں امن کمیٹی پر حملہ، رہنماؤں کی شہادت

Webdesk

|

13 Jan 2026

بنوں کے علاقے ہوید میں امن کمیٹی کے ارکان پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں ہونے والے جرگے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے امن کمیٹی کے افراد پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے باعث موقع پر ہی چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!