باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا
نوشہروفیروز کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا۔

Webdesk
|
30 Apr 2025
نوشہروفیروز : باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو موت کی نیند سلادیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا۔
مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی چند روز قبل شوہر کے ساتھ گھومنے گئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر کراچی میں سیکیورٹی گارڈ ہے، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment